امریکا میں ایک کھانے کے شوقین نے 24 گھنٹوں میں 28 مشلِن اسٹار ریستورانوں میں کھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
امریکی شہر لاس ویگس سے تعلق رکھنے والے جوشوا فِکسین نے 9 مئی 2025 کو بروکلین کے اوکسوموکو سے کوشش کا آغاز کیا اور 10 مئی 2025 کو مین ہیٹن میں واقع گریمرسی ٹیورن میں تمام کیا۔
اس سے قبل جوشوا نے 2023 میں 24 گھنٹوں میں نیویارک کے 22 ریستورانوں میں کھانا کھا کر یہ ریکارڈ بنایا۔
اس کے بعد یہ ریکارڈ بھارت کے سُوجوائے کمار مترا اور رجنیش کمار ٹریپاتھی نے 2024 میں ہانگ کانگ میں 25 ریستورانوں میں کھانا کھا کر اپنے نام کر لیا تھا۔
بعد ازاں جوشوا نے یہ ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرنے کا فیصلہ کیا اور بالآخر ریکارڈ حاصل کرلیا۔