کویت کے پاور پلانٹ پر ایرانی حملہ، بھارتی شہری ہلاک

ہنگامی رسپانس ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوع پر بھیج دیا گیا


ویب ڈیسک March 30, 2026

کویت میں بجلی پیدا کرنے اور پانی کو صاف کرنے والے پلانٹ پر ایک ایرانی حملے میں ایک بھارتی شہری ہلاک ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اس ایرانی حملے میں پاور پلانٹ کی عمارت کو شید نقصان پہنچا ہے۔

 کویتی حکام کے مطابق ایران پر امریکہ اسرائیل جنگ کے بعد علاقائی کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

کویت کی وزارت بجلی نے ایک بیان میں کہا کہ بجلی پیدا کرنے اور پانی کو صاف کرنے کے پلانٹ کی ایک سروس بلڈنگ پر ایران کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی شہری ہلاک اور عمارت کو نقصان پہنچا۔

وزارت نے مزید کہا کہ تکنیکی اور ہنگامی رسپانس ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوع پر بھیج دیا گیا تاکہ حملے کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے اور آپریشن کے معمول کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس حملے کے حوالے سے ایران کی طرف سے کوئی سرکاری تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔