سانحہ 9 مئی سے متعلق 11 مقدمات کی سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی گئی جب کہ چالان کی نقول کی تقسیم کا مرحلہ آج بھی مکمل نہ ہوسکا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمات کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت بانی چیئرمین تحریک انصاف کی جیل روبکار کے ذریعے حاضری لگائی گئی جبکہ مقدمات میں نامزد دیگر کارکن ملزمان کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا، جنہیں حاضری کے بعد واپس روانہ کردیا گیا۔
زیرِ سماعت مقدمات میں جی ایچ کیو گیٹ نمبر 4 حملہ کیس، آرمی میوزیم حملہ، صدر میں حساس عمارت کو نذرِ آتش کرنے، میٹرو بس اسٹیشن جلانے اور حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے کیسز شامل ہیں۔
عدالت کو بتایا گیا کہ تمام ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کا عمل تاحال مکمل نہیں ہوسکا، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر یہ مرحلہ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
بانی چیئرمین تحریک انصاف کو بھی تمام 11 مقدمات کے چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی۔عدالت نے مزید کارروائی 13 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے سماعت برخاست کردی۔
رہنما تحریک انصاف سیمابیہ طاہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انشاءاللہ ایران فتح یاب ہوگا، اسرائیل ہمارا ہمیشہ سے دشمن ہے اور دشمن رہے گا ایران نے کم سے کم اس بات کا ثبوت دیا ہے وہ مسلمان ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما طیبہ راجہ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ
عمران خان سے ملاقاتیں بند ہم یہاں پر آتے پیشیاں بھگتتے یہ کوئی طریقہ تو نہیں ہے، ایک سابق وزیراعظم کو اغواء کر کے رکھا ہوا ہے انکی اہلیہ کی آنکھ کے حوالے سے جو چیزیں سامنے آئی ہیں انتہائی افسوسناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تھوڑی سی غیرت دکھائیں اور کم سے کم اہل خانہ کی ملاقات ہونے دیں، یہاں فلسطین اور غزہ بنایا گیا ہے، ورکر ہمیشہ نکلتا ہے، رجسٹریشن قیادت کی ہونی چاہیے میں اس سے مطمئن نہیں ورکر کی رجسٹریشن ہو۔