’اللہ حافظ بابا جان‘، معروف اداکارہ کے والد انتقال کرگئے

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے خاندان سے متعلق افسوسناک خبر شیئر کی


ویب ڈیسک March 30, 2026

نامور پاکستانی اداکارہ مایا خان کے والد انتقال کرگئے جس کی خبر انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ 

مایا خان ایک اداکارہ اور میزبان ہیں جنہیں لاکھوں لوگ ان کے منفرد اندازِ میزبانی کی وجہ سے پسند کرتے ہیں جب کہ ان کے اسٹائل اور وزن میں تبدیلی نے بھی انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

گزشتہ چند سالوں میں وہ کئی دکھوں سے گزری ہیں اور اب ایک بار پھر انہیں ایک بڑا صدمہ برداشت کرنا پڑا ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے خاندان سے متعلق ایک اور افسوسناک خبر شیئر کی۔

مایا خان نے کچھ عرصہ قبل اپنی والدہ کو کھو دیا تھا اور اب انہوں نے اپنے خاندان کے ایک اور پیارے فرد کو بھی کھو دیا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی، یہ شخصیت سابق وزیرِاعظم لیاقت علی خان کے نواسے تھے اور اپنے پیچھے تین بچوں اور اہلیہ کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔

مایا خان نے اپنے ’بابا جان‘ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ وہ انہیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں اور وہ امید کرتی ہیں کہ ایک دن ان سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔

یہ ان کے لیے ایک اور بڑا نقصان ہے، اور انہوں نے مداحوں سے مرحوم کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔