ایران جنگ کا اصل مقصد کیا ہے، واضح کریں، آسٹریلیا کا ٹرمپ سے مطالبہ

میں مزید وضاحت چاہتا ہوں اور تناؤ میں کمی دیکھنا چاہتا ہوں، انتھونی البانیز


ویب ڈیسک March 30, 2026

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران جنگ میں وہ اصل میں کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں، واضح کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران میں جاری جنگ کے مقاصد کے بارے میں مزید شفافیت چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے مقاصد کیا ہیں، میں اس میں مزید وضاحت چاہتا ہوں اور تناؤ میں کمی دیکھنا چاہتا ہوں۔

جنگ سے متعلق اپنے نقطہ نظر کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ جنگ کے خلاف کس طرح کا مقدمہ چلا رہے ہیں، سمجھ نہیں آرہا۔