کراچی:
کراچی ائیرپورٹ کے قریب ایک دلکش رنگوں والا شکاری پرندہ کنگ فشر دیکھا گیا۔
کنگ فشر اپنی شوخ نیلی، سبز اور نارنجی رنگت اور تیز شکار کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے مشہور ہے۔
یہ پرندہ اپنی لمبی، نوکیلی اور مضبوط چونچ سے مچھلی، کیڑے مکوڑے، مینڈک اور چھوٹے رینگنے والے جانور پکڑنے میں ماہر ہوتا ہے۔
کنگ فشر دنیا کے مختلف حصوں میں پایا جاتا ہے، جن میں ایشیا، یورپ، افریقہ اور آسٹریلیا شامل ہیں، اور یہ دریاؤں، جھیلوں، تالابوں، نہروں اور سمندری ساحلوں پر رہتا ہے۔
پاکستان میں یہ عام طور پر سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے پانی والے علاقوں میں نظر آتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کنگ فشر پانی کے اندر بھی اپنے شکار کو باآسانی دیکھ سکتا ہے۔