اسلام آباد: معروف تاجر کو فارم ہاؤس میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

پولیس نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں فارم ہاؤس میں پیش آیا تھا۔


ویب ڈیسک March 30, 2026

وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد کے  پوش علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ  سے معروف  تاجر  جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز فارم ہاؤس میں پیش آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سےمعروف بزنس مین عامر اعوان شدید زخمی ہوئے تھے جوکہ آج  دوارن علاج دم توڑ گئے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں ٹیوٹا موٹرز کے مالک کے قتل ہونے  کے واقعے پر وزیر مملکت داخلہ طلال چودری کا ردعمل سامنے آگیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال مجموعی طور پر اسلام آباد میں جرائم کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے، اس سنگین واردات کی تحقیقات کرکہ تمام تفصیلات میڈیا کے سامنے رکھیں گے

ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی جتنے اندھے قتل ہوئے ہیں ان کو منتقی انجام تک پہنچایا گیا ہے اور مجرمان کو سزائیں دلوائی ہیں۔