کراچی میں دودھ کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

نئی قیمتوں پر اطلاق فی الفور ہوگا، ہول سیل ریٹ 225 روپے مقرر


کاشف حسین March 31, 2026
فوٹو: فائل

کمشنر کراچی نے دودھ کی سرکاری قیمت میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن کے لیے دودھ کی سرکاری  قیمت 240 روپے لیٹر مقرر کردی گئی جبکہ فارم ریٹ 215 اور ہول سیل ریٹ 225 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق فی الفور ہوگا۔