پشاور:
ماندل کے علاقے ڈاگ لم شاہ میں گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پہنچ گئیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملبے کے نیچے 5 افراد دب گئے تھے۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکالا۔
زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینس میں ابتدائی طور پر سی پی آر فراہم کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے دو خواتین اور دو بچیوں کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی میں زوجہ رسول خان جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں زوجہ عبداللہ جان، زوجہ رحمت اللہ، بیٹی رسول خان اور بیٹی عزیز جاں بحق شامل ہیں۔