چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا


ویب ڈیسک April 01, 2026

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجا پرویز اشرف، نیر بخاری اور چوہدری یاسین موجود تھے، ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود شریک ہیں۔