خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماندل کے علاقے ڈاگ لم شاہ میں بارشوں کے باعث مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو خار اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔