لاہور میں ایل پی جی کی قیمت 450 سے لیکر 470 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے کسی علاقے میں ایل پی جی اوگرا کی مقرر کر دہ قیمت پر فروخت نہیں ہو رہی۔
اوگرا نے 304 روپے ایل پی جی فی کلو گرام مقرر کی۔ ایک دکاندار کا کہنا تھا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے مہنگی مل رہی ہے۔
دکاندار نے بتایا کہ 443 روپے فی کلو گرام کے حساب سے ملی ہے تو 304 روپے کیسے فروخت کروں۔ سب ہمیں پکڑتے ہیں مہنگی فروخت کرنے والوں کو نہیں۔
دوسری جانب اوگرا کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی قیمت کنٹرول کرنے کے کام صوبائی حکومتوں کا ہے۔ اوگرا نے اس حوالے سے صوبائی حکومتوں کو مراسلہ ہدایت جاری کر دی ہیں۔