کراچی میں رینجرز کی کارراوئیاں، مائی گینگ کے 8ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کو مع اسلحہ اور برآمد شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا


ویب ڈیسک April 03, 2026

کراچی:

پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث مانی گینگ سے تعلق رکھنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں شاہزیب خان عرف انڈہ ولد محمد شیر، حاضر احمد عرف پٹ ولد رمضان، گھمائی ولد لاجپر، عصمت اللہ عرف مٹو ولد عمر، زیشان ولد رحیم صدیق، زلمی ولد لاجپر، فضل الرحمان عرف مانی ولد فضل کریم اور موسیٰ ولد جلیل شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول (بغیر لائسنس)، 1 عدد موبائل فون، 1عدد ٹیبلٹ اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی کے علاقوں ناردرن بائی پاس، کے ڈی اے لنک روڈ، گلشن معمار اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

گرفتار ملزمان کو مع اسلحہ اور برآمد شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔