ایم پی اے جام مہتاب حملہ کیس : قتل کے ملزم سابق رکن اسمبلی شہر یار خان شر کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے  بیٹے کی عبوری ضمانت بھی منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔


ویب ڈیسک April 07, 2026

ایم پی اے جام مہتاب حملہ کیس میں سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم سابق رکن اسمبلی شہر یار خان شر کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے  بیٹے جہانگیر خان شر کی عبوری ضمانت بھی منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس جمال مندوخیل سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی، ملزمان پر سابق ایم پی اے پیپلز پارٹی جام مہتاب احمد ڈاہر پر حملہ میں ظفر نامی شخص کو قتل کا الزام ہے۔

عدالت نے عبوری ضمانتیں منظور کرکے فریقین کو 27 اپریل کا نوٹس جاری کر دیا۔