پی ایس ایل: کراچی کنگز کے ایڈم زیمپا نے ٹیم کو جوائن کرلیا، وارنر کب آئیں گے؟

یو اے ای کے خزیمہ بن تنویر اور محمد وسیم بھی ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں


سلیم خالق April 08, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے کھلاڑی ایڈم زیمپا نے ٹیم کو جوائن کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کی جمعرات کو کراچی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کریں گے۔

دونوں چند روز کے لیے آسٹریلیا واپس گئے تھے۔

یو اے ای کے خزیمہ بن تنویر اور محمد وسیم بھی ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں۔

دونوں ڈومیسٹک میچ میں شرکت کے لیے دبئی گئے تھے۔