واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟

چند ہفتوں قبل اس تبدیلی سے متعلق اشارہ دیا گیا تھا


ویب ڈیسک April 12, 2026

انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنے اسٹیٹس فیچر میں اہم تبدیلی متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے بعد اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو دوسری جگہ منتقل کر دیا جائے گا۔

اگرچہ واٹس ایپ اسٹیٹس میٹا کے پلیٹ فارمز پر موجود فیچر اسٹوریز کی طرح مرکزی حیثیت نہیں رکھتا، ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی اس فیچر کو میسجنگ ایپ میں مزید مرکزی کردار دینے جا رہی ہے۔

کچھ ہفتوں پہلے واٹس ایپ بِیٹا انفو نے بتایا تھا کہ اینڈرائیڈ کے لیے جاری ہونے والے تازہ ترین واٹس ایپ بإیٹا ورژن میں یہ اشارہ دیا گیا تھا کہ اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو مرکزی چیٹ لسٹ ویو پر منتقل کر دیا جائے گا۔

اب اس ویب سائٹ کے مطابق ٹیسٹ فلائٹ پر موجود واٹس ایپ میں اس تبدیلی کا حوالہ ملتا ہے، تاہم، یہ صارفین کے لیے فی الحال دستیاب نہیں ہے۔