اسلام آباد مذاکرات کے دوران سیکیورٹی اور سول اداروں کو محسن نقوی کا خراج تحسین

اسلام آباد مذاکرات کے دوران ہمارے سیکیورٹی اور سول اداروں نے شاندار کام کیا


ویب ڈیسک April 13, 2026

اسلام آباد مذاکرات کے دوران سیکیورٹی اور سول اداروں کو وزیر داخلہ محسن نقوی نے خراج تحسین پیش کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے دوران ہمارے سیکیورٹی اور سول اداروں نے شاندار کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’پاک فوج، پنجاب رینجرز، پنجاب پولیس، موٹروے پولیس، فیڈرل کانسٹیبلری، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، ہم آہنگی اور چوکسی کا مظاہرہ کیا‘۔

محسن نقوی نے کہا کہ ’ان کے بغیر کسی رکاوٹ کے حفاظتی انتظامات نے اس اہم قومی مصروفیت کے لیے ایک محفوظ، پرامن اور اچھی طرح سے منظم ماحول کو یقینی بنایا۔ قوم کو آپ کی لگن اور انتھک خدمات پر فخر ہے‘۔