پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں منگل کو آرام کے دن کھلاڑیوں اور آفیشلز نے بھرپور لطف اٹھایا۔
گرم موسم میں سمندر کی تیز موجوں کا نظارہ کرنے والے کھلاڑیوں نے ساحل پر میوزک سے انجوائے کیا۔
کھلاڑیوں نے کشتی کی سیر کی، موٹر سائیکل کی سواری سے لطف اندوز ہوئے، لذیذ اور مزیدار کھانے کے ساتھ ناریل کا پانی پیا۔
اس موقع پر کھلاڑیوں نے گروپ فوٹوز بھی بنوائیں جبکہ سیلفیز کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
دوسری جانب حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم نے شوٹنگ رینج میں صلاحیتیں آزمائیں۔