اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈکپ: پاکستان ٹیم بھرپور تیاری کیساتھ شرکت کرے گی

اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈکپ 2026 میں گرلز اور بوائز کے مختلف ایونٹس کا انعقاد ہوگا


زبیر نذیر خان April 15, 2026

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم میکسیکو میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈکپ 2026 میں شرکت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق 5 مئی سے 15 مئی تک میکسیکو سٹی میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں 30 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈکپ 2026 میں گرلز اور بوائز کے مختلف ایونٹس کا انعقاد ہوگا۔

ٹورنامنٹ دنیا بھر میں سڑکوں سے جڑے بچوں کے حقوق، تحفظ اور شناخت کے لیے نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی تحریک ہے۔

کھیلوں کے ذریعے تعلیم اور سماجی تبدیلی کے لیے وقف تنظیم مسلم ہینڈ کے تحت عالمی کپ میں شرکت کرنے والی پاکستان ٹیم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی  شرکت کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان  ٹیم نے قطر میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈکپ 2022 میں دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا تھا۔