راولپنڈی، خاتون کو نازیبا ویڈیوز، تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم کو ساہیوال سے گرفتار کیا گیا اور تفتیش جاری ہے


صالح مغل April 15, 2026
فوٹو: این سی سی آئی اے

راولپنڈی میں خاتون کو وٹس ایپ کے ذریعے نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنا کر پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) راولپنڈی کے مطابق شہر میں کارروائی کے دوران واٹس ایپ کے ذریعے بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شہری پر خاتون کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنا کر پھیلانے کا الزام ہے۔

مزید بتایا گیا کہ ملزم نے قابل اعتراض مواد واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کیا اور متاثرہ خاتون کا نجی مواد ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی اپ لوڈ کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم محمد شہباز کو ساہیوال سے گرفتار کرکے پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔