وزیراعظم کی مدینہ منورہ آمد، روضہ رسول پر حاضری، امن و امان کے لیے دعائیں

وزیرِ اعظم نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت خاص کی اور سلام عقیدت پیش کیا


ویب ڈیسک April 16, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران گزشتہ شب جدہ سے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا مدینہ منورہ آمد پر استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم نے مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں کیں۔

وزیرِ اعظم کی آمد پر وزیرِ اعظم اور وفد کے لیے روضہ رسول کے دروازے کھولے گئے، وزیرِ اعظم نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت خاص کی اور سلام عقیدت پیش کیا۔

وزیرِ اعظم سعودی عرب کا اپنا دورہ مکمل کرکے مدینہ منورہ سے دوحہ جائیں گے، دوحہ میں وزیرِ اعظم کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے دو طرفہ ملاقات ہوگی۔