والد کی جانب سے وفات سے پہلے ایک بیٹے کو پلاٹ ہبہ کرنے کے خلاف کیس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دوسرے بیٹے کو پلاٹ میں حصہ دینے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی وکیل درخواست گزار نے کہا انیس سو انہتر میں والد محمد بوٹا نے اپنے ایک بیٹے محمد حسین کو پلاٹ ہبہ کیا ، اکتیس سال بعد ایک بیٹا نذر محمد عدالت آیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے محمد بوٹا کے دو بیٹیاں اور دو بیٹے تھے ، والد نے ایک کو پلاٹ دیا آپ ثابت کریں کہ آپ کو پلاٹ دیا ہے۔
وکیل در خواست گزار نے کہا کہ دعوی کرنے والے بیٹے نے گفٹ کو جرح کے دوران تسلیم کیا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا ایک فیصلہ موجود ہے کہ جرح میں چاہے مان جائیں تب بھی آپ کو ثابت کرنا ہوگا۔
عدالت نے استدعا کو دیکھنا ہوتا ہے، فیصل آباد کے رہائشی محمد نذر نے والد کی جانب سے پلاٹ ایک بیٹے کو دینے کے خلاف 2000 میں دعویٰ کیا۔