کراچی سے کوریئر کے ذریعے منشیات برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کارروائی کے دوران پارسل میں چھپائی گئی 2 کلو 100 گرام منشیات برآمد کر لی گئی


ویب ڈیسک April 16, 2026

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف نے کورئیر پارسل کے ذریعے ہیروئین کراچی سے برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام  بنا دیا۔ خفیہ اطلاعات پر کی گئی اس کارروائی کے دوران پارسل میں چھپائی گئی 2 کلو 100 گرام منشیات برآمد کر لی گئی۔

منشیات کو ڈسپوز ایبل برتنوں کے پارسل میں چھپا کر لاہور سے براستہ کراچی برطانیہ اسمگل کیا جانا تھا۔

اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کی گئی یہ کارروائی منشیات کی لعنت سے پاک معاشرے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس منشیات کے مکمل خاتمے اور بیرون ملک اسمگلنگ کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔