روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اَپ گریڈیشن کیلیے تقریباً 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری

ایک ارب 27 کروڑ 71 لاکھ 60 ہزار روپے کی بولی منظور ہونے کے بعد فنڈنگ کا فیصلہ کیا گیا


ویب ڈیسک April 16, 2026

سندھ کابینہ نے روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اَپ گریڈیشن کے لیے تقریباً 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دے دی۔

سندھ حکومت اور پاکستان ریلوے کے درمیان 40 اور 60 فیصد لاگت شیئرنگ طے ہے، ایک ارب 27 کروڑ 71 لاکھ 60 ہزار روپے کی بولی منظور ہونے کے بعد فنڈنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ کو آگاہی دی گئی کہ سندھ کا 40 فیصد حصہ 49کروڑ 75 لاکھ 74 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، جس پر صوبائی کابینہ نے پاکستان ریلوے کے حق میں گرانٹ اِن ایڈ کی منظوری دے دی۔

صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق رقم سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے حوالے کر دی گئی، منصوبہ محکمہ بلدیات کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اَپ گریڈیشن منصوبہ مالی سال 26-2025ء میں مکمل کیا جائے گا۔