وزیراعظم قطر کے بعد ترکیہ پہنچ گئے

 وزیر اعظم کل پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گےجہاں اُنکی ترک صدر سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں


ویب ڈیسک April 16, 2026

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف قطر کے مختصر دورے کے بعد ترکیہ پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچے جہاں گورنر انطالیہ پلوسی شاہین نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

اس موقع پر پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید اور اعلی سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم کل پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ فورم کے دوران، وزیر اعظم فورم میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے "لیڈرز پینل" میں شرکت کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کی صدر رجب طیب اردوان اور دیگر اہم عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی پاکستانی وفد میں وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔