پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں نئی لسٹنگ کا تسلسل جاری، ایس ای سی پی نے جے ایس رینٹل ریٹ کی پبلک آفرنگ کی منظوری دے دی۔
ایس ای سی پی کے مطابق سرمایہ کار رینٹل رئیل کے یونٹ خرید کر منافع حاصل کرسکیں گے، جے ایس ریٹ (REIT) پی ایس ایکس پر رواں مالی سال کی نویں لسٹنگ ہے۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ جے ایس رینٹل ریٹ اس سال اسٹاک ایکس چینج میں لسٹ ہونے والی تیسری ریٹ اسکیم ہے۔ پی ایس ایکس پر لسٹڈ ریٹ اسکیموں کی مجموعی تعداد 6 ہوجائے گی۔
رینٹل ریٹ کے یونٹس کی آفرنگ فکسڈ پرائس میکانزم کے تحت ہو گی۔ ریٹ کے 53.6 ملین یونٹس فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ رینٹل ریٹ کا انتظام جے ایس انویسٹمنٹ لیمٹڈ کر رہی ہے۔