سوات: سیدوشریف اسپتال کے سامنے فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازعے کا شاخسانہ ہے


ویب ڈیسک April 18, 2026

سوات میں سیدوشریف اسپتال کے سامنے فائرنگ کے واقعے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر سیدوشریف اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازعے کا شاخسانہ ہے جہاں سسر نے فائرنگ کی، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔