لاہور میں شہری کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی


ویب ڈیسک April 19, 2026
فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں نوجوان شہری سیالتی ایل کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے والے ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2 سگے بھائی شامل ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ راحیلہ اقبال کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس سی عبدالرحمان بٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔ 

ملزمان نے پلاٹ میں کوڑا کرکٹ پھینکنے کی بناء پر شہری سالتی ایل کو چھریوں کے وار کر کے بےدردی سےقتل کر دیا تھا۔ 

ملزمان قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے، ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ 

ڈی آئی جی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کےساتھ نمٹا جائے گا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔