کراچی: خواجہ سرا پر تشدد اور اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی کے مطابق ملزمان نے خواجہ سرا کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔


ویب ڈیسک April 19, 2026

کراچی میں خواجہ سرا پر تشدد اور اغوا کا مقدمہ تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج  کرلیا گیا ہے جب کہ ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

خواجہ سرا نور حرا کا کہنا ہے کہ 13 اپریل کو اورنگی ٹاؤن میں فنکشن سے واپسی پر گاڑی روک کر اغوا کیا گیا، ملزمان نے زیادتی کی اور پھر صدرکے علاقے میں چھوڑ گئے۔

نور حرا کے مطابق تشدد سے آنکھ اور جسم پر گہرے زخم آئے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی کے مطابق ملزمان نے خواجہ سرا کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

طارق الٰہی نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے ملزم سے اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی گئی ہے، ایف آئی آر میں متعدد ملزمان کے نام شامل ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔