اسحاق ڈار کی بیرون ممالک کے وزرا سے اہم ملاقات، ایران جنگ سے متعلق تبادلہ خیال

پاکستان نے مذاکرات میں سہولت کاری میں اہم کردار ادا کیا ہے، برطانوی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک April 19, 2026

برطانوی وزیر داخلہ اور پولینڈ کے نائب وزیر اعظم نے پاکستانی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں جنگ بندی میں توسیع اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر نے اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی جس میں جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی بحالی پر بات ہوئی۔

یوویٹ کوپر کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کے سفارتی کردار کا معترف ہے۔ پاکستان نے مذاکرات میں سہولت کاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پولینڈ کے نائب وزرائے اعظم نے پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں مثبت رفتار کو سراہا۔ نائب وزرائے اعظم نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ نائب وزرائے اعظم کا موجودہ علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی گہرائی سے تبادلہ خیال ہوا۔ پولینڈ کے نائب وزیراعظم نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں سہولت فراہم کرنے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔