لبنان؛ اسرائیلی حملے میں جاں بحق خاتون صحافی کی نماز جنازہ میں پورا شہر امڈ آیا

رپورٹنگ کے دوران امل خلیل اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے


ویب ڈیسک April 23, 2026

لبنان میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والی صحافی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں صحافی برادری، حکام اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

عرب میڈیا کے مطابق صحافی کے لبنانی پرچم میں لپٹے تابوت کو جلوس کی شکل میں لایا گیا تھا جس پر نیلا ہیلمٹ اور پریس کی جیکٹ بھی رکھی تھی۔

جس پر راستے بھر کھڑکیوں اور بالکونیوں سے خواتین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جب کہ شرکا نے بازوؤں پر احتجاجاً سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے امل خلیل کو جان بوجھ کر اس وقت نشانہ بنایا جب وہ جنوبی لبنان میں ایک فضائی حملے کے بعد پناہ تلاش کر رہی تھیں۔

جب وہ زخمی حالت میں زمین پر گر گئیں تو اسرائیلی فوج نے دانستہ طور پر ان کی مدد کو پہنچنے والی ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا جس کے باعث طبی امداد میں تاخیر ہوئی تھی۔

دوسری جانب اسرائیل نے روایتی انداز میں ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا تاہم  اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے اعداد وشمار ظاہر کرتے ہیں کہ حالیہ جنگ کے دوران لبنان میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں کم از کم 8 صحافی جان سے گئے جب کہ درجن سے زائد گرفتار ہیں۔