مہنگائی کیخلاف احتجاج عالمی جنگ روکنے کیلیے حالت کے باعث مؤخر کیا منسوخ نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

ایران امریکا تنازعہ کے باعث پیدا ہونے والی کشیدگی نے مسلم دنیا پر دباؤ میں اضافہ کر دیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن


ویب ڈیسک April 23, 2026
فوٹو فائل

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور حکومتی اقدامات کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دی گئی تھی، تاہم عالمی جنگ روکنے کے لیے حالات کے پیش نظر اس احتجاج کو وقتی طور پر موخر کیا گیا ہے منسوخ نہیں کیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان میں کھوسہ ہاؤس آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے مرحوم سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے بیٹوں سے ملاقات کی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے ساتھ ان کے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات رہے اور مختلف سیاسی معاملات پر باہمی مشاورت بھی ہوتی رہی۔

انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نہ صرف اپنے قبائل بلکہ پورے وسیب کے ایک بڑے رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکا تنازعہ کے باعث پیدا ہونے والی کشیدگی نے مسلم دنیا پر دباؤ میں اضافہ کر دیا ہے جس کے اثرات پورے خطے میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔