امریکی سیکرٹ سروس اہلکاروں کے حملہ آور سے مقابلے کی ویڈیو سامنے آگئی

ویڈیو میں امریکی اہلکاروں کو حملہ آور کیخلاف فوری ردعمل دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے


ویب ڈیسک April 26, 2026

واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے صحافتی ڈنر کے دوران فائرنگ کرنے والے مبینہ مسلح شخص کو سیکرٹ سروس کی جانب سے قابو کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

امریکی صدر کی جانب سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکار موقع پر موجود ہیں اور پیش آنے والی صورتحال پر فوری ردعمل دیتے ہیں۔

ویڈیو میں اہلکاروں کو الرٹ حالت میں دیکھا گیا ہے جو چند لمحوں میں ہی ایکشن لیتے ہیں۔ اس کے فوراً بعد صدر ٹرمپ نے ایک ایسے شخص کی تصاویر بھی شیئر کیں جسے زمین پر لٹایا گیا تھا اور وہ حراست میں دکھائی دے رہا تھا۔

یہ ویڈیو تقریباً ایک منٹ پر مشتمل ہے اور اسے سی این این نے بھی رپورٹ کیا ہے۔