ایران کا آبنائے ہرمز پر پابندیوں کا مقصد، مخالف ممالک پر مضر اثرات برقرار رکھنا ہے

آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں سے ایک ہے جس سے عالمی تیل کی سپلائی کا بڑا حصہ گزرتا ہے


ویب ڈیسک April 26, 2026

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھنا امریکی اتحادیوں پر اثرانداز ہونے کی حکمت عملی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ ایران جنگ میں امریکی اتحادیوں پر مضر اثرات قائم رکھنے کی ایک حکمت عملی آبنائے ہرمز پر پابندیوں کو برقرار رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں سے ایک ہے جس سے عالمی تیل کی سپلائی کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔ اس لیے یہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی کا اثر پوری دنیا پر پڑتا ہے۔

لہٰذا جب ایران یہ کہتا ہے کہ امریکی حامیوں پر مضر اثرات کے سائے برقرار رکھنا حکمت عملی ہے تو اس کا مطلب خطے میں غیر یقینی صورتحال برقرار رکھنا، توانائی کی ترسیل کو ممکنہ خطرے میں دکھانا اور مخالف ممالک  پر معاشی دباؤ ڈالنا شامل ہے۔