25 کروڑ عوام فرسودہ نظام سے بیزار ہو چکے ہیں، لیاقت بلوچ

ہائبرڈ نظام ملک و ملت کے لیے وبالِ جان بن چکا ہے، نائب امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک April 26, 2026

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 25 کروڑ عوام فرسودہ نظام سے بیزار ہو چکے ہیں۔

ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہائبرڈ نظام ملک و ملت کے لیے وبالِ جان بن چکا ہے، جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کے لیے آئینی، جمہوری اور پرامن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم اور عوامی کمیٹیوں کا قیام امید کی کرن ہے۔ جماعت اسلامی کا ہدف 50 لاکھ نئے ممبرز اور 50 ہزار عوامی کمیٹیوں کا قیام ہے، جسے حاصل کیا جائے گا۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ پنجاب اور سندھ حکومت کی گندم خریداری پالیسی ایک بار پھر ناکام ہوگئی ہے، گندم کے کاشتکاروں کو 3500 روپے فی من قیمت کہیں بھی نہیں مل رہی۔