فلسطینی کاز سے متعلق حماس اور ملائیشیا کے عہدیداروں کے درمیان اہم ملاقات

ملاقات میں فلسطینی کاز میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا


ویب ڈیسک April 26, 2026

ملائیشیا کے حکام اور حماس کے درمیان فلسطینی کاز کے حوالے رابطہ ہوا اور حمایت کے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی۔

ترک سرکاری میڈیا انادولو ایجنسی کے مطابق حماس کے وفد اور ملائیشیا کے حکام کے ایک وفد کے درمیان رابطہ ہوا جس میں فلسطینی کاز کی حمایت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حماس کی جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مذاکرات ملائیشیا کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے، فلسطینی کاز میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ، صہیونی جارحیت کے چیلنجوں کے درمیان فلسطینیوں کی حمایت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کا حصہ تھے۔

حماس وفد میں حماس کے سیاسی بیورو کے رکن باسم نعیم، گروپ کے عرب اور اسلامی تعلقات کے دفتر کے نائب سربراہ اور ملائیشیا میں حماس کے نمائندہ فوزی برہوم شامل تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت کیلئے فریقین میں ملاقاتوں کا ایک سلسلہ شامل تھا جس میں ملائیشیا وفد میں نائب وزیر اعظم احمد زاہد حامدی، متعدد سرکاری عہدیداروں، پارٹی کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ارکان شامل تھے۔

اس نے مزید کہا کہ ملاقاتوں میں "جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے جاری مذاکرات کے ساتھ ساتھ معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں تباہ کن انسانی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔"

غزہ کی پٹی میں اکتوبر 2025 سے جنگ بندی نافذ ہے، حالانکہ اسرائیل اس کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

یہ جنگ بندی اسرائیل کی طرف سے فلسطینی علاقے پر دو سالہ جنگ کے بعد ہوئی جس میں 72,000 سے زیادہ افراد ہلاک اور 172,000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔