ایران میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ایک شخص کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔
ایرانی نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق ملزم کی شناخت امر رمیش کے نام سے ہوئی، جسے شدت پسند گروہ جیش العدل کا رکن قرار دیا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جنوب مشرقی ایران میں انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر مسلح بغاوت، بم دھماکوں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی، جبکہ ماہرین کے مطابق ایسے اقدامات خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔