جوا ایپ چلانے کے مقدمے میں ملزمان کی ضمانت منظور

عدالت نے ملزمان کو فی کس 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا


کورٹ رپورٹر April 27, 2026
فوٹو فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے جوئے کی ایپ چلانے کے مقدمے میں 2 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت روبرو جوئے کی ایپ چلانے کے مقدمے میں 2 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ملزمان اجیت اور عمران کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزمان کو فی کس 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

سائبر کرائم حکام کے مطابق ملزمان کو ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان سے ڈیجیٹل ڈیوائسز بھی ریکور کی گئی تھی جبکہ ملزمان جوئے کی ایپ چلاتے تھے۔