پولیس نے تمام اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، شفیع جان

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹیرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے


ویب ڈیسک October 10, 2026
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ میری اور پورے اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی خیبرپختونخوا پولیس نے واپس لے لی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یا کسی پارلیمنٹیرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی خیبرپختونخوا ہوں گے۔