راولپنڈی ٹیکسلا میں اغوا برائے تاوان میں ملوث انتہائی خطرناک 2 ملزمان کا سی سی ڈی سے خوفناک مقابلے کے دوران ہلاک ہوگئے۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ٹیکسلا کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے دوران2 ملزمان ہلاک ہوئے ہیں، اسلحہ برآمد کرلیا ہے، فائرنگ کے دوران ایک گولی کانسٹیبل جمیل کو بھی لگی تاہم بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔
سی سی ڈی ٹیم نےاشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ریڈ کیا،ملزمان نے ٹیم پر فائرنگ شروع کی تھی، ہلاک ملزمان جڑواں شہروں میں گاڑی چوری، راہزنی سمیت بچوں کے ساتھ زیادتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ملزمان نے چند دن قبل ریلوے گراؤنڈ ڈھوک حسو سے 12 سالہ اسکول طالب علم کو اغوا کر کے بدفعلی کا نشانہ بنایا جبکہ رہائی کے لئے 4لاکھ تاوان بھی وصول کیا تھا۔
متاثرہ طالب علم نے ہلاک ملزمان کی شناخت کرلی، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔