لاہور: 9 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش گرفتار

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا


ویب ڈیسک April 28, 2026

لوئر مال پولیس نے 9 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق بچہ گلی میں کھیل رہا تھا جسے اوباش ملزم ورغلا کر اپنے گھر لے گیا تاہم بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ 

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق لوئر مال پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے ملزم احسان الحق کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بروقت کارروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او لوئر مال اور ٹیم کو شاباش دی، انکا کہنا تھا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔