عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرادی گئی

بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کانفرس روم میں کروائی گئی، جیل ذرائع


عمران اصغر April 28, 2026
فائل: فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کانفرس روم میں کروائی گئی اور دونوں کی ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔