ترکیہ کے اسکول کے بچوں کا “جیوے جیوے پاکستان” ملی نغمہ گا کر پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار

ویڈیو میں ننھے بچوں کی سریلی آواز میں پاکستان کے لیے بے پناہ پیار اور عقیدت واضح طور پر محسوس کی جا سکتی ہے


ویب ڈیسک April 29, 2026

پاک ترک دوستی کی خوبصورت مثال سامنے آئی جہاں ترکیہ کے اسکول کے بچوں نے “جیوے جیوے پاکستان” کا ملی نغمہ گا کر پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترک بچوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے شاندار قرار دیا۔

ویڈیو میں ننھے بچوں کی سریلی آواز میں پاکستان کے لیے بے پناہ پیار اور عقیدت واضح طور پر محسوس کی جا سکتی ہے، جس نے سب کے دل جیت لیے اور دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کی بہترین مثال پیش کی۔

ترکیہ کے ان معصوم بچوں نے اپنے جذبات کے اظہار سے پاک ترک دوستی کو ایک نئی جہت دی ہے، جبکہ یہ حقیقت بھی اجاگر ہوتی ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات باہمی اعتماد، محبت اور عوامی سطح پر مضبوط جذباتی وابستگی پر قائم ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے دل ہمیشہ ایک دوسرے کے لیے دھڑکتے ہیں۔