اسلام آباد:
سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے فریقین کے درمیان مکالمے اور سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔
نائب وزیراعظم نے پاکستان کی جاری سفارتی کاوشوں کی حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ، برادرانہ اور مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔