کراچی:
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صبح 6 بجے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ کا دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی منصوبے اور دیگر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا، ایف ڈبلیو او حکام نے منصوبے کی رفتار، معیار اور تکمیل کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی، ایم ڈی واٹر بورڈ سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ موجود تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے اہم شاہراہوں کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، شہر کے انفرا اسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔