لوگوں کو کم لاگت پر اپنی چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ملاقات کی


ویب ڈیسک April 30, 2026

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوگوں کو کم لاگت پر اپنی چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطبق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیرِ ہاؤسنگ نے وزیرِ اعظم کو وزارت کی جانب سے کم لاگت رہائشی منصوبوں پر پیشرفت اور لوگوں کو اپنے گھر کے حصول کیلئے رعایتی قرضوں کی فراہمی کے منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا.۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ لوگوں کو کم لاگت پر اپنی چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیرِ اعظم نے وزارت کے اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔