زرمبادلہ کے ذخائر میں 63 کروڑ ڈالر کا اضافہ

کمرشل بینکوں کے ذخائر 8.98 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.44 ارب ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک


احتشام مفتی April 30, 2026
فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں اور گزشتہ ہفتے کے دوران ذخائر میں 63 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق 24 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 63 کروڑ ڈالر بڑھے اور 24 اپریل تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21.26 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ ذخائر 63 کروڑ ڈالر اضافے سے 15.82ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8.98 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.44 ارب ڈالر رہے۔