راولپنڈی:بیوہ کو دھوکے سے بلا کر زبردستی مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

کمرے سے باہر آنے والے وقاص نامی شخص نے مبینہ زیادتی کانشانہ بنایا شور پر بھی کوئی وہاں نہ پہنچا۔


ویب ڈیسک May 01, 2026

راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں بیوہ  کو دھوکے سے بلا کر زبردستی مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا۔

خاتون کی درخواست پر پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، مدعیہ  نے کہا کہ خاوند نو سال قبل فوت ہوا دو بچیاں ساتھ رہتی ہیں، گھر موجود تھی کہ فہیم اشرف کی کال آئی کہ اہلیہ کی طبیعت خراب آکر بچوں کی دیکھ بھال کرلو تو اہلیہ کو ہسپتال لے جاؤں۔

مقدمے کے متن کے مطابق  کیب پر وہاں گئی تو فہیم ایک نامعلوم کے ساتھ آیا اور فلیٹ میں لے گیا، وہاں گئی تو کوئی خاتون اور بچے دیکھائی نہ دیے، فہیم اشرف سے بچوں اور اہلیہ کا پوچھا تو اتنی دیر میں ایک کمرے سے ایک نامعلوم شخص باہر آیا۔ 

فہیم اور اس کے ساتھ آیا نامعلوم شخص جس کا نام عقیل معلوم ہوا وہاں سے چلے گے، اور کمرے سے باہر آنے والے وقاص نامی شخص نے مبینہ زیادتی کانشانہ بنایا شور پر بھی کوئی وہاں نہ پہنچا۔

پولیس نے کہا کہ مقدمہ درج کرلیاگیا تفتیش میں مصروف ہیں۔