راولپنڈی: 16 سالہ لڑکی سے  زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار

مدعیہ مقدمہ نے کہا میری بیٹی بازار گئی جہاں زیر حراست افراد نے اسے زبردستی اپنے گھر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا،


ویب ڈیسک May 01, 2026


وارث خان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ لڑکی سے  زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار کرلیے۔

مدعیہ مقدمہ  نے کہا کہ میری بیٹی بازار گئی جہاں زیر حراست افراد نے اسے زبردستی اپنے گھر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، وارث خان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے دونوں نامزد افراد کو حراست میں لے لیا۔

متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے،  زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ خواتین بچوں سے زیادتی یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں۔