راولپنڈی:آن لائن بلیک میلنگ اور خاتون کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم نے جعلی انسٹاگرام آئی ڈی کے ذریعے نازیبا جعلی ویڈیوز تیار کر کے خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کیا


ویب ڈیسک May 01, 2026

راولپنڈی میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن بلیک میلنگ اور خاتون کے جنسی استحصال میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایجنسی کے مطابق ساہیوال سے تعلق رکھنے والے ملزم عمیر ادریس کو اسلام آباد میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ کارروائی سب انسپکٹر امجد بلال کی ٹیم نے انجام دی۔

تحقیقات کے مطابق ملزم نے جعلی انسٹاگرام آئی ڈی کے ذریعے نازیبا جعلی ویڈیوز تیار کر کے خاتون کو بلیک میل کیا اور انہیں ہراساں کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا مسلسل استعمال کرتا رہا۔

حکام کے مطابق ملزم سے دو موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، جبکہ اس کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ عدالت سے ملزم کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔